گھَر

برُوشَسکی زبان کی ترَقی کے لئے مُعاونت ۔ 

مقصد

اِس برُوشَسکی ویبسائٹ کا مقصد برُوشَسکی زبان اور برُوشو ثقافت کو جدِید زمانے کے لحاظ سے اُنکی ترَقی و فروغ میں مُعاونت فراہم کرنا ہَے۔ ہمارا مقصد حدّ اُلامکان اَپنی بساط کے مُطابِق اس حوالے سے مدد فراہم  کرنا  ہے ۔ اِس ویبسائٹ پر برُوشَسکی زبان کی تمام بولیوں یعنی ہُنزہ، نَگر اور یاسِین کا مواد شامِل ہے۔ اگرچہ اُردُو اور اَنگریزی زبانوں کی اہمیت سے کوئی اِنکار نہیں کر سکتا، اپنی تارِیخ سے باہم مُنسلِک اور باخبر رہنا اَپنی شناخت کے قیام و بقا کے لئے اشد ضرُوری ہَے۔  

 

مواد

یہ برُوشَسکی زبان کی ویبسائٹ ہَے، لیکِن آپ اِپنی مرضی سے اُردُو اور اِنگریزیزبان کا اِنتخاب کر سکتے ہَیں۔ یہاں آپ کو نہ صِرف قدِیم  اور رِوایتیِ، بلکہ بُرُوشسکی زبان کی نئی اور جدِید قِسم کے حوالے سے تخلِیق شُدہ مواد مُیسر ہوںگے۔ جِس میں مزہبی اور غَیر مزہبی تحرِیری مواد، تصاوِیر، آڈیو اور ویڈیو سب شامِل ہَیں۔ اِن کے عِلاوہ آپ کے اِستعمال کے لئے برُوشَسکی۔اَنگریزی لُغت بھی مُیسر  کیا گیا ہَے۔

اِس ویبسائٹ پرہم آپ کے لئے وقتاً فوقتاً نئی چِیزیں اِپلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ برُوشَسکی زبان کے حوالے سے مُختلِف پروگراموں کے اِنعقاد کے بارے میں بھی معلُومات فراہم کریںگے۔ اگر آپ کُچھ پُوچھنا چاہتے ہوں یا فِیڈبیک دینی ہو، تو آپ بِلا تاخیر ہم سے رابطہ کر سکتے ہَیں۔

اگرچہ اِنٹرنیٹ پر ہمارے علاوہ دُوسرے ویبسائٹس اور اَرکائوز بھی موجُود ہَیں، یاد رہے کہ ہمارا مقصد کسی بھی قِسُم کی مُقابلہ بازی نہیں۔ ہم توَقع رکھتے ہَیں کہ آپ پرامن  اَنداز میں، اَچّھے اِخلاقی اقدار کا مُظاہرہ کرتے ہُوئے برداشت اور عِزّت کی نِگاہ سے ایک دُوسرے کے تحرِیری سِسٹمز اورخیالات کو جانچینگے۔ انہی  اِخلاقی ضابطوں کے ساتھ ہم مزِید توقع رکھتے یَیں کہ آپ اَپنی تحرِیر یں اوردیگرمواد ہمیں بھیج کر ہماری ویبسائٹ فعال رکھنے میں شراکت کریں گے۔

ہمارے بارے میں

ہم برُوشَسکی زبان سے دِلچَسپی رکھنے والے ہم۔خیال لوگوں پر مَشتمل ایک گرُوپ ہَیں، جِس میں غَیر۔مُلکی ماہرِ لسانیات اور مادری زبان بولنے والے اَفراد شامل ہَیں۔ فل حال نہ تو ہم کسی اِدارے یا تنظیم کے زُمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی باضابطہ کمپنی یا فلاحی اورگینائزیشن کا حِصہ ہیں۔ ہم سب  برُوشَسکی زبان کی ترَقی و فروغ کے خواہِشمند ہَیں۔

یہ خواہِش بہت عرصے سے برُوشو اَکابِرِین و عمائدِین بھی محسُوس کرتے رہے ہَیں کہ کِس طرح سے اس زبان کو زِندہ رکھا جائے۔ اِسی حوالے سے جناب غُلام عبّاس صاحب کا کِردار باعث ِ تعرِیف ہَے کہ انہوں نے چند معتبر ہم۔خیال لوگوں سے ہمیں متعارف کروایا۔

جہاں اُردُو اور اَنگریزی تعلِیم کا حُصُول اور دُوسرے زبان بولنے والے غَیرمُلکیوں کے ساتھ اَمن و آشتی کے ساتھ رہنا ضرُوری ہَے وہیں اَپنی برُوشَسکی زبان اور برُوشو روایات و ثقافت کو محفُوظ کرنا بھی بہت اہم ہَے۔ زبان کو محفُوظ کرنے کے بہت طریقے موجُود ہَیں: پہلا طرِیقہ یہ کہ برُوشَسکی مواد کو ویبسائٹ پر ڈالا جائے، دُوسرا یہ کہ برُوشَسکی زبان پر تحقِیقی مقالے لکھے جائیں، اور اِسکے علاوہ برُوشَسکی تحرِیری سِسٹم میں یکسانیت لانے کے ساتھ ساتھ سٹینڈرڈائزیشن مُتعارف کروایا جائے۔ اِس طرح ہم ایک دُوسرے کے قیمتی خیالات سے فائدہ اَٹھا سکیں گے!

موجُودہ زمانے میں برُوشَسکی میں لِکھنے کا رِواج کافی حدّ تک بڑھ  چُکا ہَے، لیکن مُتفقہ طور پر اَ بھی تک ایک ہی تحرِیری سِسٹم پر برُوشو قَوم میں اِتفاق نہیں۔ علامہ نصیر اُلدِین نصِیر ہُنزائی جن کو اکثر ’بابائے برُوشَسکی‘ کہتے ہَیں، معرُوف شاعر و سکالر غُلام اَلدِین غُلام ہُنزائی اور قُدرت اُللہ بیگ برُوشو قلم کاروں میں صف ِ اوّل کا درجہ رکھتے ہَیں۔ اِنہی کے نقش ِ قدم پرچلتے ہُوئے دُوسرے شاعر اور اَدیب بھی منظر عام پر آنے لگے ہَیں۔ اِسی طرح آج کے زمانے میں برُوشو قَوم میں اِنٹرنیٹ اور موبائل فون سے واقفیت بڑھنے کے ساتھ ساتھ برُوشَسکی لِکھنے کا رِواج بھی کافی حدّ تک بڑھ چُکا ہَے۔

Share